احادیث کو سمجھنے کے دو بڑے طریقے یا علوم ہیں؛
پہلا؛ تحقیق حدیث،جس میں سند اور متن دونوں شامل ہیں( یہ اہل علم کا کام ہے۔
دویم؛ فہم حدیث، یہ بھی اہل علم ہی کا کام ہے۔
ایک عام آدمی کی مجبوری ہے کہ وہ اہل علم کے فتاویٰ پر عمل کریں۔ کیونکہ تحقیق حدیث اور فہم حدیث دونوں علوم عام آدمی کے بس سے باہر ہیں۔۔
ایک شکل اس کی تقلید کی بن جاتی ہے، جو کہ اس وقت ناروا بن جاتی ہے جب تحقیق سے کوئ نئ بات سامنے آجاتی ہے مگر لوگ اپنی پرانی تحقیق پر ہی جمے رہتے ہیں اور حق کو جان کر بھی قبول نہیں کرتے کہ ان کے اکابرین نے جو کہا ہے وہی صحیح ہے۔
جبکہ دوسرا طریقہ معروف ہے کہ جیسے جیسے اہل علم کی تحقیق میں کوئ نئ بات سامنے آتی ہے اور پہلی والی بات سے زیادہ قوی ہو، تو پرانی بات یا عمل کو ترک کر کے نئ تحقیق پر عمل شروع کی جاتی ہے۔۔اور یہی درست طریقہ ہے۔۔واللہ اعلم

جب تک وہ عمل سے محروم رہا جب تک اسے ثواب نہیں ملے گا ، لیکن ایک عمل کسی کے لئے ثابت نہیں ہوا تو اس کا یہ مطلب تو نہیں اب عمل کرنے کے لئے کچھ بچا ہی نہیں اس لئے جس شخص کی نظر میں کوئی عمل ثابت نہ تو ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھ نہ جائے بلکہ دوسرے اعمال انجام دے ، چنانچہ اگرایسا کرے گا تو دوسرے اعمال کا ثواب اسے ملے گا، اورجب کچھ بھی نہیں کرے گا تو ظاہرہے اسے ثواب بھی نہیں مل سکتا۔
ارشاد ہے:
{وَأَنْ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى } [النجم:

اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
وَمَنْ بَطَّأَ بِهِ عَمَلُهُ، لَمْ يُسْرِعْ بِهِ نَسَبُهُ»، [صحيح مسلم 4/ 2074 رقم 2699]

رہا دوسری صورت میں گناہ کا معاملہ تو ترک کی صورت میں کوئی گناہ نہ ملے گا کیونکہ ترک کرنے والے نے جان بوجھ کرایسا نہیں کیا بلکہ اس سے ایسا انجانے میں ہوا ہے۔
{ لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلَانَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ } [البقرة: 286]۔

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «إِنَّ اللَّهَ وَضَعَ عَنْ أُمَّتِي الْخَطَأَ، وَالنِّسْيَانَ، وَمَا اسْتُكْرِهُوا عَلَيْهِ»[سنن ابن ماجه 1/ 659 رقم 2045 والحدیث صحیح]

0 Comments